ابنا: امریکہ نے طالبان دہشت گرد گروپ کے سربراہ ملا عمر کا نام دشمنوں اور انتہائی مطلوب افراد کی فہرست سے خارج کرکے دوستوں کی فہرست میں شامل کردیاہے۔
امریکی ایف بی آئی نے اپنی ویب سائٹ پر سے طالبان دہشت گردوں کے سربراہ ملا عمرکا نام انتہائی مطلوب افراد کی فہرست سے خارج کردیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے القاعدہ اور طالبان کی داغ بیل مشرق وسطی کے حساس علاقہ میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے ڈالی اور طالبان کے ساتھ امریکہ کے خفیہ رابطوں کا سلسلہ مصنوعی دشمنی اور گہری دوستی کے سائے میں جاری ہے طالبان اور القاعدہ کے کالے کرتوتوں سے صرف اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچا ہے۔........ /169